- و من كلام له ( عليه السلام ) فيما رده على المسلمين من قطائع عثمان :
خطبہ 15: حضرت عثمان کی عطا کردہ جاگیریں جب مسلمانوں کو پلٹا دیں , تو فرمایا.
خدا کی قسم! اگر مجھے ایسا مال بھی کہیں نطر آتا جو عورتوں کے مہر اور کنیزوں کی خریداری پر صرف کیا جا چکا ہوتا تو اسے بھی واپس پلٹا لیتا. چونکہ عدل کے تقاضوں کو پورا کرنے میں وسعت ہے اور جسے عدل کی صورت میں تنگی محسوس ہو اُسے ظلم کی صورت میں اور زیادہ تنگی محسوس ہو گی.
No comments:
Post a Comment