- و من كلام له ( عليه السلام ) و فيه ينفر من الغفلة و ينبه إلى الفرار للّه :
فَإِنَّكُمْ لَوْ قَدْ عَايَنْتُمْ مَا قَدْ عَايَنَ مَنْ مَاتَ مِنْكُمْ لَجَزِعْتُمْ وَ وَهِلْتُمْ وَ سَمِعْتُمْ وَ أَطَعْتُمْ وَ لَكِنْ مَحْجُوبٌ عَنْكُمْ مَا قَدْ عَايَنُوا وَ قَرِيبٌ مَا يُطْرَحُ الْحِجَابُ وَ لَقَدْ بُصِّرْتُمْ إِنْ أَبْصَرْتُمْ وَ أُسْمِعْتُمْ إِنْ سَمِعْتُمْ وَ هُدِيتُمْ إِنِ اهْتَدَيْتُمْ وَ بِحَقٍّ أَقُولُ لَكُمْ لَقَدْ جَاهَرَتْكُمُ الْعِبَرُ وَ زُجِرْتُمْ بِمَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ وَ مَا يُبَلِّغُ عَنِ اللَّهِ بَعْدَ رُسُلِ السَّمَاءِ إِلَّا الْبَشَرُ
جن چیزوں کو تمہارے مرنے والوں نے دیکھا ہے اگر تم بھی دیکھ لیتے تو گھبرا جاتے اور سراسیمہ او رمضطرب ہو جانے اور (حق کی بات) سنتے اور اس پر عمل کرتے. لیکن جو انہوں نے دیکھا ہے وہ ابھی تم سے پوشیدہ ہے اور قریب ہے کہ وہ پردہ اٹھا دیا جائے . اگر تم چشمِ بنیاد گوش شنوا رکھتے ہو تو تمہیں سنایا اور دکھایا ہے اور ہدایت کی طلب ہے تو تمہیں ہدایت کی جا چکی ہے . میں سچ کہتا ہوں کہ عبرتیں تمہیں بلند آواز سے پکار چکی ہیں , اور دھمکانے والی چیزوں سے تمہیں دھمکایا جا چکا ہے . آسمانی رسولوں (فرشتوں ) کے بعد بشر ہی ہوتے ہیں جو تم تک اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں . اسی طرح میری زبان سے جو ہدایت ہو رہی ہے . درحقیقت اللہ کا پیغام ہے جو تم تک پہنچ رہا ہے .
No comments:
Post a Comment